وزیرِ اعظم عمران خان 18 اپریل کو کوئٹہ کا دورہ کریں گے

سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد بلاآخر وزیر اعظم پاکستان عمران خان 18 اپریل کو کوئٹہ پہنچیں گے، جہاں وہ ہزار گنجی واقعہ میں شہید افراد کے لواحقین سے ملاقات اور امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے،وزیر اعظم پاکستان دورے کے دوران امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جہاں انھیں صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائیگی۔ وزیر اعظم پاکستان صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیں گے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائیگی،بلوچستان میں عمران خان کا بطور وزیر اعظم یہ تیسرا دورہ ہوگا۔

واضح رہے کہ سانحہ ہزار گنجی کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعدادنے وزیر اعظم عمران خان کو شہدائے کوئٹہ کے ورثاءسے اظہار ہمدردی کے کیلئے کوئٹہ نہ جانے پر شدید تنقید نا نشانہ بنایاتھا، جس کے بعد وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے آج کوئٹہ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے خانوادہ شہداءسے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی جبکہ امام بارگاہ ولی العصر ؑ ہزارہ ٹائون میں شیعہ اکابرین کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کی جس میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ ہاشم موسوی نے عمران خان کے کوئٹہ نہ آنے پرتنقید اور افسوس کا اظہار کیا تھا، پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کوئٹہ کا عندیہ دیا تھا، جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کوئٹہ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*