کراچی کے علاقے تیسرٹاؤن میں پولیس کی کاروائی میں داعش کے چار دہشت گرد گرفتار

گلشن معمارپولیس نے تیسر ٹاؤن سے عالمی دہشت گردکالعدم تنظیم داعش کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،پولیس نے دہشتگردوں کو انٹیلیجنس بیسڈ معلومات پر تیسر ٹاؤن میں ایک کمپاؤنڈ میں کامیاب آپریشن کے بعد گرفتار کیا،گرفتار دہشتگردوں سے دستی بم، غیرقانونی اسلحہ، درجنوں گولیاں اور زیرِ استعمال لیپ ٹاپ برآمد،ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو داعش میں شمولیت کے لئے ذہن سازی اور مختلف طریقوں سے ترغیب دیتے تھے،ملزمان کیخلاف دہشتگردی اور ٹیلیگراف ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے،پولیس ملزمان کا کرائم ریکارڈ اکھٹا کر رہی ہے،گرفتار ملزمان میں عبداللہ عرف حمزہ، وسیم، نوید، وقار اور مدثر شامل ہیں۔

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*