کراچی میں قائم بین الاقوامی ہوٹل میں حساس اداروں کی اہم کاروائی

اطلاعات کے مطابق کراچی کے فائیو اسٹار ہوٹل پرل کانٹینیٹل  میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کے جنرل منیجر جیف سسمین کوگرفتار کرلیا جو امریکہ کیلئے جاسوسی کرتا رہا تھا

حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ہوٹل کا جنرل منیجر اندرون سندھ کے متعدد دورے اور کئی اہم لوگوں سے ملاقاتیں کرتا رہا ہے
قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مسلسل اطلاعات مل رہی تھیں، جیف سسمین کے بارے میں ایک دوست ملک نے بھی نشاندہی کی تھی جس کے بعد یہ کاروائی عمل میں لائی گئی۔

حساس اداروں کی کاروائی کے دوران ہوٹل پرل کانٹینینٹل کے جنرل منیجر کے نویں فلور پر واقع کمرے سے جعلی کار رجسٹریشن نمبر پلیٹس،پاسپورٹ اور دوسری بہت اہم اشیاء اور دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*